the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دبئی،یکم اکتوبر(ایجنسی) ایران کے وزیر صحت نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے بیان کے برعکس منیٰ میں بھگدڑ کے دوران پیش آنے والے حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں سعودی عرب کی حکومت کو قصور وار نہیں قرار دیا جا سکتا ہے۔
ایرانی وزیر صحت حسن ہاشمی نے اپنے سعودی ہم منصب انجینیر خالد بن عبدالعزیز الفالح سے جدہ میں ملاقات کے دوران منیٰ حادثے کے بعد سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے ہنگامی امدادی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منیٰ میں



بھگدڑ کے نتیجے میں پیش آنے والا حادثہ المناک ہے مگر اس میں سعودی حکومت کا کوئی قصور نہیں۔

دونوں وزرائے صحت نے منیٰ حادثے میں مارے جانے والے ایرانی حجاج کے جسد خاکی تہران منتقل کرنے اور تمام زخمیوں کے علاج معالجے بہتری سہولیات مہیا کرنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ منیٰ کے مقام پر عیدالاضحیٰ کی صبح شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں گیارہ سو سے زائد حجاج کرام شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.